ماہ جولائی 2026
لسبیلہ میں روڈ حادثات رپورٹ 167 حادثات میں 4 افراد جاں بحق 193 زخمی
لسبیلہ ماہ جولائی 2026 کے دوران ضلع لسبیلہ کی مختلف شاہراہوں پر پیش آنے والے ٹریفک حادثات کے اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں جن کے مطابق مجموعی طور پر 167 روڈ حادثات پیش آئے جن میں 193 افراد زخمی جبکہ 4 افراد جاں بحق ہوئے
آر سی ڈی شاہراہ (N-25) پر ریسکیو سینٹر1122 ٹیارہ کی حدود میں 52 حادثات رپورٹ ہوئے جن میں 62 افراد زخمی اور 2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 16 افراد کو ریسکیو سینٹر ٹیارہ کی او پی ڈی میں طبی امداد فراہم کی گئی
اسی طرح کوسٹل ہائی وے (N-10) پر1122 لیاری سینٹر کی حدود میں 74 حادثات پیش آئے جن میں 78 افراد زخمی جبکہ 1 شخص جاں بحق ہوا اس دوران 19 افراد کو لیاری سینٹر کی او پی ڈی میں علاج کی سہولیات فراہم کی گئیں
لیاری1122 فور سینٹر (N-10) کی حدود میں 30 ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں 37 افراد زخمی اور 1 شخص جاں بحق ہوا جبکہ 6 افراد کو او پی ڈی میں طبی امداد دی گئی
دوسری جانب رسملان (N-10) لسبیلہ1122 سینٹر کی حدود میں 11 حادثات رپورٹ ہوئے، جن میں 16 افراد زخمی ہوئے جبکہ 16 افراد کو سینٹر کی او پی ڈی میں علاج کی سہولیات فراہم کی گئیں
اعداد و شمار کے مطابق جولائی کے دوران ضلع لسبیلہ کی قومی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات کی شرح تشویشناک رہی ہے متعلقہ اداروں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دورانِ سفر ٹریفک قوانین کی پابندی کریں رفتار کو قابو میں رکھیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے