سوراب

0

سوراب کے علاقے گیدر میں مبینہ فضائی حملہ، خواتین اور بچوں سمیت 27 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات

 

سوراب: بلوچستان کے ضلع سوراب کے علاقے گیدر میں گزشتہ رات فوجی طیاروں کی جانب سے مبینہ فضائی حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جن کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 27 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔

 

Related Posts

مقامی ذرائع کے مطابق حملے عام شہری آبادی والے علاقوں میں کیے گئے، جس کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملوں کے نتیجے میں متعدد مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے، تاہم ہلاکتوں اور نقصانات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

 

دوسری جانب فوج کی جانب سے تاحال ان مبینہ فضائی حملوں یا ہلاکتوں کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

 

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.