مند: آر ایچ سی ہسپتال میں مادر اینڈ چائلڈ شعبہ فعال اور شام کی او پی ڈی شروع کی جائے، میر فدا حکیم رند
مند: مکران کے معروف شخصیت میر فدا حکیم رند نے کہا ہے کہ آر ایچ سی ہسپتال مند میں مادر اینڈ چائلڈ کے شعبے کو فوری طور پر فعال کرنے کی اشد ضرورت ہے، کیونکہ گزشتہ چند برسوں کے دوران مند کی آبادی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث صحت کی سہولیات پر دباؤ بھی بڑھ گیا ہےاِس میں اکسرا مشین کی اشد ضرورت ہے کیوں کے مند میں روز اسکیڈنٹ ہوتے چوٹے اکسرے کیلئے 120 کیکومیٹر سفر لوگوں کو تربت یا دوسرے شہروں میں جانا پڑتا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خصوصاً حاملہ خواتین اور نومولود بچوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آر ایچ سی ہسپتال مند کو شام کے اوقات میں بھی مکمل طور پر فعال رکھا جائے تاکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو بروقت طبی سہولیات میسر آسکیں۔ میر فدا حکیم رند نے مزید کہا کہ ہسپتال میں اضافی نرسوں اور لیڈی ہیلتھ آفیسرز( LHV ) اور (FMT)کی تعیناتی ناگزیر ہے تاکہ ڈلیوری کیسز کو بہتر انداز میں سنبھالا جا سکے اور خواتین کو غیر ضروری مشکلات، طویل سفر اور تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے محکمہ صحت بلوچستان اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے آر ایچ سی مند میں طبی عملے اور سہولیات میں فوری اضافہ کیا جائے تاکہ علاقے کے عوام، بالخصوص خواتین اور بچوں کو معیاری اور بروقت طبی خدمات فراہم کی جا سکیں۔