مستونگ

0

مستونگ سے خضدار تک شاہراہ پر امن و امان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہوتی جا رہی ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کہیں بھی محفوظ نہیں۔ تازہ واقعے میں علاج کی غرض سے ژوب سے کراچی جانے والی ایک فیملی پر مستونگ میں فا*ئرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

Related Posts
Related Posts

دوسری جانب آئے روز مسافر گاڑیوں اور بڑی گاڑیوں کو نذرِ آتش کرنے، لوٹ مار اور دیگر واقعات کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ ایسے حالات میں عوام یہ سوال کرنے پر مجبور ہیں کہ آخر اس اہم شاہراہ پر مؤثر سیکیورٹی اور انتظامیہ کی موجودگی کہاں ہے؟ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، جس کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.