اعلامیہ –
کنٹریکٹ ٹیچرز کی تنخواہیں ایکٹیویشن پر تقریبا ہر اضلاع میں کام مکمل ہورہا ہے ،مگر یہاں پر تشویشناک بات یہ ہے کہ سیکرٹری خزانہ کنٹریکٹ اور ایس بی کے ٹیچر کو 2026 ری وائز پے اسکیل پر تنخواہ دینے سے انکاری ہے ،اس حساب سے تنخواہیں بڑھنے کے بجائے کم ہوگی ،اہم نے سیکرٹری ایجوکیشن کے لیٹر آن تک پہنچائے ،ان کو حوالہ دیا مگر سیکرٹری خزانہ اس لیٹر کو ماننے سے انکاری ہے ،ہم وزیراعلی بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہے کہ خدارا کنٹریکٹ ٹیچرز کو ان کا حق دیا جائے
کنٹریکٹ ٹیچرز کی توسط سے بلوچستان کے تمام اسکول فعال ہوئے ہے آج ان کی تنخواوں سے کٹوتی افسوسناک عمل ہے
کنٹریکٹ اساتذہ کو ان کا جائز حق دیا جائے ،اور 2026 ری وائز پے اسکیل پر کنٹریکٹ ٹیچرز کی تنخواہیں جاری کرنے کا سیکرٹری خزانہ کو ہنگامی بنیادوں پر حکم جاری کیا جائے —
ترجمان کنٹریکٹ ٹیچرز بلوچستان –