بھارتی سرپرستی میں پاکستان کا امن تباہ کرنے والے خارجی دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں ،

0

بھارتی سرپرستی میں پاکستان کا امن تباہ کرنے والے خارجی دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں ، پانچ جولائی سے اب تک مجموعی طور پر 102 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیاہے۔

 

Related Posts
Related Posts

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں جاری آپریشن شعبان میں سات امن دشمنوں کو آج جہنم واصل کیا گیا جس کے بعد آپریشن شعبان میں ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 64 ہو گئی ہے جبکہ 5 جولائی سے جاری مختلف آپریشنز میں اب تک مجموعی طور پر 102 خارجیوں کو جہنم واصل کیا جا چکاہے۔

دشوار گزار پہاڑی علاقوں اور خفیہ ٹھکانوں میں چھپے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے نشانے پر ہیں، افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں، سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.