Related Posts
Related Posts
واشنگٹن(ویب ڈیسک) بوسٹن ایئرپورٹ پر جیٹ بلو کی پرواز کے دوران مسافر نے ایمرجنسی دروازہ کھول دیا
جیٹ بلو کی پرواز 161 میں بوسٹن کے لوگن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک مسافر نے پرواز کے دوران ایمرجنسی دروازہ کھول دیا، جس سے ایمرجنسی سلائیڈ فعال ہو گئی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ شام تقریباً سات بجے پیش آیا، جب ایک مسافر نے جہاز سے اترنے کی کوشش میں ایمرجنسی دروازہ کھول لیا۔
واقعے کے بعد دیگر مسافر فوری طور پر اس شخص کو قابو کرنے میں کامیاب ہوگئے، جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ جیٹ بلو کے ترجمان نے بتایا کہ یہ واقعہ پرواز کے ٹیکسی کرنے کے دوران پیش آیا، اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فورٹ لاڈرڈیل ہالی ووڈ ایئرپورٹ پر بھی جیٹ بلو کے طیارے کے ویل میں دو افراد مردہ پائے گئے تھے، جس سے ایئر لائن سیکیورٹی پر مزید خدشات بڑھ گئے ہیں۔