بھارتی کامیڈی شو کی جج ارچنا سنگھ کا یوٹیوب چینل ہیک ہوگیا
xممبئی(ویب ڈیسک)اپنی ورسٹائل مزاحیہ اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں جگہ بنانے والی بھارتی اداکارہ ارچنا سنگھ نے وی لاگنگ کی دنیا میں قدم ہی رکھا تھا کہ ان کا یوٹیوب چینل پہلے ہی دن ہیک کرلیا گیا، جس پر اداکارہ نے مداحوں کے ساتھ اپنی پریشانی شیئر کی ہے۔بھارتی اداکارہ اور کامیڈی شو کی جج ارچنا پورن سنگھ کا یوٹیوب چینل اپنے لانچ کے پہلے دن ہی ہیک ہوگیا۔
یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں پر شہباز شریف کا اظہار افسوس
ویڈیو پیغام میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’کل ہی میں نے اپنا نیا یوٹیوب چینل لانچ کیا تھا اور آپ لوگوں نے اتنا پیار دیا کہ چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں ویوز آگئے۔ لیکن افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ کل رات تقریباً 2 بجے میرے یوٹیوب چینل کو کسی نے ہیک کرلیا ہے‘۔اپنے یوٹیوب چینل کے ہیک ہونے کی اطلاع ارچنا نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر ویڈیو شیئر کرکے دی، جس میں انھوں نے اس ناخوشگوار واقعے کے بارے میں اپنے مداحوں کو آگاہ کیا۔
ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے پاکستانی وفد کی ملاقات
ارچنا نے اپنی ویڈیو میں خوشی اور مایوسی کا ملاجلا اظہار کیا۔ انہوں نے مداحوں کے پیار اور حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے چینل کو دوبارہ لانچ کرنے کےلیے پرعزم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ”ابھی تک سمجھ نہیں آرہا کیونکہ وہ مکمل طور پر ڈیلیٹ ہوگیا ہے۔“