اسلام آ باد(ویب ڈیسک)وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق شہباز شریف نے لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے ان سے شام پھنسے پاکستانیوں کے انخلا میں تعاون کی درخواست کی ہے جس پر لبنانی ہم منصب نے پاکستانیوں کے انخلا میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے لبنانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور ان سے شام میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا میں تعاون کی درخواست کی ہے۔
مدارس بل ،مولانا فضل الرحمان نے مذاکرات سے انکارکردیا
وزیراعظم نے لبنان کےلئے جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے لیے بھی اسی طرح کے جنگ بندی معاہدے پر زور دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے لبنانی ہم منصب سے کہا ہے کہ شام میں اس وقت چھ سو سے زائد پاکستانی موجود ہیں جن کا انخلا صرف لبنان کے راستے ہی ممکن ہے، کیونکہ شام کے تمام ایئرپورٹ بند ہیں۔وزیراعظم شہبازشریف نے نجیب میقاتی سے گفتگو میں لبنان کے خلاف اسرائیل کی فوجی جارحیت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اورلبنان کی خودمختاری اورعلاقائی سا لمیت کےلئے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے لبنانی ہم منصب سے بیروت کے راستے شام میں پھنسے پاکستانی شہریوں کے فوری انخلا کے لئے مدد طلب کی۔
کپل شرما کی شو کا آخری قسط کب؟؟
انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم مشکل وقت میں لبنان کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے،وزیراعظم نے شام اور لبنان میں پاکستان کے سفیروں سے بھی بات چیت کی اورانہیں شام میں پھنسے پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد اور بحفاظت وطن واپسی میں سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔پاکستان لبنان میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کومستقبل میں بھی ہرممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی نے اسرائیل کی فوجی جارحیت پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ لبنان شام سے پاکستانی شہریوں کا تہہ دل سے خیر مقدم اور بحفاظت وطن واپسی میں ہر ممکن مدد کرے گا۔
دمشق کے دارالحکومت شامی باغیوں نے اپنے قبضے میں لیا
Prev Post
You might also like