حکومت 4 ہفتوں میں میڈیا ورکرز کا مسئلہ حل کرے: لاہور ہائیکورٹ
صحافیوں کو فنڈز فراہم کیے جاتے ،میڈیا ورکرز کو یکسر نظر انداز کیا جا رہا:درخواستگزار
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن کی عدالت میں میڈیا ورکرز کو صحافیوں کے برابر فنڈز فراہم کرنے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے پنجاب حکومت کو چار ہفتوں میں مسئلہ حل کرنے کی سخت ہدایت جاری کی۔
محبوب سعید کھوکھر ایڈووکیٹ نے میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کے صدر نصیب علی تبسم کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ صحافیوں کو ان کی فلاح و بہبود کے لیے فنڈز فراہم کیے جاتے ہیں، لیکن میڈیا ورکرز، جو ان کے ساتھ ایک ہی چھت تلے کام کرتے ہیں، کو یکسر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
جس پر عدالت نے پنجاب حکومت کو چار ہفتوں میں میڈیا ورکرز کا مسئلہ حل کرنے کی سخت ہدایت کی ہے۔