لاہور (این این آئی)کورونا وائرس کے خوف کے باعث جہاں لوگوں کو ایک دوسرے سے ملنے سے اجتناب کرنے اور ہاتھ ملانے سے منع کرنے کے مشورہ کے باوجود آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہاتھ ملانے رہنے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چین میں سب سے پہلے منظر عام پر آنے والا کورونا وائرس اب تک دنیا کے 109 ممالک تک پھیل چکا ہے اور اس سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 831 ہو چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث اولمپکس گیمز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے جبکہ امریکا اور چین سمیت مختلف ممالک نے بڑے عوامی پروگرامات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔چند روز قبل اس قسم کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ ایران اور چین میں لوگوں نے ہاتھ کے بجائے پاؤں ملانے شروع کر دیئے ہیں جب کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا میں کھیل کے دوران ہاتھ ملانے سے منع کر دیا تھا تاہم آسٹریلیا کی ٹیم کے ہیڈ کوچ جسٹس لینگر کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹرز میچ کے دوران ہاتھ ملاتے رہیں گے اور کھلاڑیوں کے ایک دوسرے سے میل جول رکھنے کے پلان میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جائے گی۔جسٹن لینگر نے کہا کہ ہم ہاتھ ملاتے رہیں گے کیونکہ ہمارے پاس سینی ٹائزر ہیں۔
Prev Post
شعیب اختر کا پاکستان سپر لیگ سیزن 6 میں راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے نئی ٹیم بنانے کا مطالبہ
Next Post
You might also like