وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کی آج ملاقات ہوگی، مدارس بل کے معاملے پر

0

اسلام آباد:(ویب ڈیسک)وزیراعظم ہاوس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو بروز جمعہ (کل) دوپہر تین بجے ملاقات کے لئے مدعو کرلیا ہے۔مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا اور انہیں ملاقات کی دعوت دے دی۔

مدارس بل ،مولانا فضل الرحمان نے مذاکرات سے انکارکردیا

Related Posts

وزیراعظم کی جانب سے نئی تجاویز دی گئیں تو مولانا اتحاد تنظیمات مدارس کے مشاورت کےلئے رجوع کریں گے۔ دونوں رہنماوں کی ملاقات وزیراعظم ہاوس میں ہوگی جبکہ مولانا فضل الرحمان اتحاد تنظیمات مدارس کا موقف وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔

وزیراعظم کے رابطے کے بعد مولانا فضل الرحمان نے مفتی تقی عثمانی سے رابطہ کیا اور ملاقات سے متعلق مشاورت کی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.