ماں کی دوسری شادی اپنے نوجوان بچوں نے کروادی

0

لاہور(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر اس خوبصورت خاندان کی والدہ کے نکاح کے موقع پر کیا گیا فوٹو شوٹ وائرل ہو رہا ہے جو نہ صرف مثال بن رہا ہے بلکہ لوگوں کو ایک جذباتی پیغام بھی دے رہا ہے کہ اگر کسی بھی وجہ سے والدہ اکیلی پڑ جائے تو اسے بھی نوجوان بیٹے ہونے کے باوجود دوسری شادی کا حق ہے اور اس کی خوشی کیلئے بیٹوں کو معاشرے کے بنائے گئے عجیب و غریب رواج اور اصولوں کو توڑ کر اسے زندگی میں ایک دوسرا موقع ضرور فراہم کرنا چاہیے۔

مطالبات نہیں مانے توکال دوں گا، عمران خان

ماں کی دوسری شادی اپنے نوجوان بچوں نے کروادی

ایسے میں بیٹوں نے بھی ماں کے اکیلے پن کا احساس کرتے ہوئے خود اپنی ماں کی دوسری شادی کروائی اور اسے زندگی کو بھرپور طریقے سے جینے کا ایک اور موقع فراہم کیا۔ہمارے معاشرے میں دوسری شادی کو آج تک مکمل طور پر تسلیم نہیں کیا جاتا اگر مرد دوسری شادی کرلے تو ظالم اور اگر عورت اپنی زندگی کو ایک دوسرا موقع دیتے ہوئے دوسری شادی کرلے تو معیوب سمجھا جاتا ہے۔

Related Posts

فضا علی سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئی

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس فوٹو شوٹ پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں اور صارفین دونوں لڑکوں کو خوب سراہا رہے ہیں جو اپنی ماں کی دوسری شادی پر بےحد جذباتی دکھائی دے رہے ہیں۔تاہم ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ایسی خاتون کی دوسری شادی کے چرچے ہورہے ہیں جو کم عمری میں ہی سنگل مدر بن گئیں اور اپنے 2 بیٹوں کو اکیلے پال کر انہیں جوان کردیا اور ان کی بہترین پرورش کی۔

شرح سود میں دو فیصدکی کمی کا اعلان ،اسٹیٹ بینک

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.