صدر کے اعتراضات حیران کن ہیں،ترجمان جے یو آئی

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک)مدارس ایکٹ پر صدر آصف زرداری کے اعتراضات پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان جمعیت علمائے اسلام اسلم غوری نے کہا کہ صدر زرداری کے مدارس ایکٹ پر اعتراضات حیران کن ہیں۔جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے ترجمان اسلم غوری نے مدارس ایکٹ پر صدر مملکت آصف رزداری کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ اس معاملے پر ایوان صدر بیرونی دباو¿ کا شکار ہے۔

نادرا کے ڈائریکٹر جنرل کی ڈگری جعلی نکلی

اسلم غوری نے کہا کہ اعتراضات قسطوں میں کیے گئے، ایک بار اعتراضات کیے جن کا جواب دیا گیا تو پھردوبارہ اعتراضات کا حق نہیں، اعتراضات اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجنے چاہیے تھے لیکن ان کے پاس یہ اعتراضات نہیں بھیجے گئے۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کے اعتراضات کا طریقہ قانون کے مطابق نہیں اور آئین میں دی گئی مدت کے اندر بھی نہیں ہیں۔اسلم غوری نے کہا کہ صدر کی جانب سے مجوزہ ترمیم پر اعتراض کے ساتھ تجاویز اور حل بھی بھیجا جاتا ہے، مدارس بل میں کوئی تجاویز اور حل نہیں بتایا جا رہا ہے۔

Related Posts

فوجی عدالتوں کو فیصلے سنانے کی اجازت مل گئی

ان کا کہنا تھا کہ جو اعتراض اسپیکر کو بھیجا گیا تھا، اس کا جواب دے دیا گیا، اسپیکر آفس کےجواب پر ایوان صدر نے اپنے اعتراضات پر دوبارہ زور نہیں دیا۔ترجمان جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ لگتا ہے کہ ایوان صدر بیرونی دباو¿ کا شکار ہے۔

سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.