اطلاع برائے تمام لواحقین (1998 تا 2007)
1998 سے 2007 تک کے تمام لواحقین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ S&GAD نے لواحقین کی بھرتی کے سلسلے میں اشتہار جاری کیا ہے، جس میں 18 اکتوبر 2024 سے قبل وفات پانے والے تمام سرکاری ملازمین کے لواحقین سے کاغذات جمع کرانے کا کہا گیا ہے، خواہ ان کا تعلق کسی بھی سال سے ہو۔
لہٰذا دیگر تمام محکموں سے بھی گزارش ہے کہ S&GAD کے اس طریقہ کار کی پیروی کرتے ہوئے اپنے جاری کردہ اشتہارات میں درستگی کریں اور 2007 کی کٹ آف ڈیٹ لگانے کے بجائے 1998 سے لے کر 18 اکتوبر 2024 سے قبل وفات پانے والے تمام سرکاری ملازمین کے لواحقین کو زیرِ غور لائیں، تاکہ کسی بھی مستحق خاندان کو اس کے حق سے محروم نہ ہونا پڑے۔
تمام متعلقہ محکموں سے درخواست ہے کہ یکساں پالیسی اختیار کرتے ہوئے لواحقین کے تمام زیرِ التواء کیسز پر کارروائی کریں۔
👈