کوئٹہ پولیس کا عوام الناس کے لیے اہم ہدایت و انتباہ
عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ موبائل نمبر 03487764945 سے مختلف افراد کو کالز موصول ہو رہی ہیں، جس کے ذریعے ایک شخص خود کو ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل ظاہر کر رہا ہے۔
عوام الناس کو ہدایت کی جاتی ہے کہ مذکورہ نمبر سے موصول ہونے والی کالز پر محتاط رہیں، کسی قسم کی ذاتی معلومات یا رقم فراہم نہ کریں اور کسی بھی غیر معمولی مطالبے پر ہرگز اعتماد نہ کریں۔
ایسی کسی بھی کال یا مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر پولیس کنٹرول کوئٹہ، نمبر 9202555 پر اطلاع دیں۔
آپ کا تحفظ، کوئٹہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
ترجمان کوئٹہ پولیس