چاند

0

جب چاند، برفیلا پہاڑ اور 300 سالہ تاریخی عمارت ایک ہی لائن میں آ گئے! 🏔️ہمیں

Related Posts

چھ سال کے طویل انتظار، ان گنت کوششوں اور ریاضیاتی حساب کتاب کے بعد اطالوی فوٹوگرافر والیرو میناتو (Valerio Minato) نے عکاسی کی تاریخ کا ایک بے مثال شاہکار کیپچر کر لیا۔ اٹلی کے علاقے پیڈمونٹ میں کھینچی گئی اس تصویر میں ایک انتہائی نایاب منظر دکھائی دیتا ہے، جہاں 12 کلومیٹر دور واقع 300 سال پرانی تاریخی عمارت “باسیلیکا آف سوپرگا” (Basilica of Superga)، عقب میں 80 کلومیٹر دور الپس سلسلے کا برفیلا پہاڑ “مونویزو” (Monviso Mountain)، اور ان کے بالکل اوپر مرکز میں چاند اس طرح ترتیب پائے ہیں کہ ایک قدرتی فریم بن جاتا ہے۔

اس شاٹ کو مکمل کرنے کے لیے انتہائی دقیق ٹائمنگ اور موسم کی موافقت درکار تھی، کیونکہ چاند کی مسلسل حرکت کی وجہ سے یہ الائنمنٹ صرف چند سیکنڈز کے جہاں بہت سے لوگوں نے اسے فوٹو شاپ کا کمال سمجھا، وہیں امریکی خلائی ادارے ناسا (NASA) نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ کوئی ایڈیٹنگ نہیں بلکہ ایک ہی سنگل شاٹ ہے۔ ناسا نے فوٹوگرافر کی سالوں کی محنت کا اعتراف کرتے ہوئے 25 دسمبر 2023ء کو اس تصویر کو اپنی ویب سائٹ پر “ایسٹرانومی پکچر آف دی ڈے” (APOD) کے عالمی اعزاز سے نوازا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.