سریاب روڈ، موسیٰ کالونی کے قریب واقع اس چوک پر مبینہ طور پر روزانہ گن پوائنٹ پر موٹر سائیکلیں چھیننے اور چوری کرنے کے واقعات پیش آرہے ہیں، جبکہ شہریوں کے مطابق مؤثر کارروائی نظر نہیں آ رہی۔
افسوسناک امر ہے کہ ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری سے متعلق بھی کوئی واضح پیش رفت سامنے نہیں آئی۔ آئی جی پولیس سے مطالبہ ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔