کے تحفظ کے لیے کھلے خشک دودھ (Dry Milk) کی فروخت

0

کوئٹہ میں شہریوں خصوصاً بچوں کی صحت کے تحفظ کے لیے کھلے خشک دودھ (Dry Milk) کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

 

وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیرِ صدارت اجلاس میں کھلے خشک دودھ کی فروخت اور اس کے ممکنہ صحت کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

 

Related Posts

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کھلے خشک دودھ کی پیکنگ پر اکثر تیاری کی تاریخ، معیاد ختم ہونے کی تاریخ، اجزا اور دیگر ضروری معلوماتدرج نہیں ہوتیں، جس کی وجہ سے صارفین کے لیے مصنوعات کے معیار اور حفاظت کا اندازہ لگانا مشکل ہوجاتا ہے۔

 

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، جبکہ ضرورت پڑنے پر دکان سیل اور ملوث افراد کو گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.