وینزویلا

0

وینزویلا میں واقع لیک ماراکائیبو دنیا کا وہ واحد اور منفرد مقام ہے جسے دنیا کا “بجلی کا دارالحکومت” کہا جاتا ہے۔ اس جھیل کے اوپر سال کے 260 دن ایک ایسا ناقابل یقین قدرتی منظر دیکھنے کو ملتا ہے جہاں رات کے وقت آسمانی بجلی چمکنے کا سلسلہ مسلسل کئی گھنٹوں تک جاری رہتا ہے۔

سائنسی طور پر “کیٹٹومبو لائٹننگ” کے نام سے مشہور اس مظہرے میں ہر گھنٹے 280 سے زائد مرتبہ بجلی کڑکتی ہے، جس کی بدولت رات کا اندھیرا دن کے اجالے میں بدل جاتا ہے

Related Posts

ماہرینِ موسمیات کے مطابق، بحیرہ کیریبین سے آنے والی گرم اور مرطوب ہوائیں جب اینڈیز پہاڑی سلسلے کی سرد ہواؤں سے ٹکراتی ہیں، تو یہاں ایک مستقل طوفانی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے جو اس مسلسل اسمانی بجلی کا باعث بنتی ہے۔ صدیوں سے بحری جہازوں کے ملاح اس روشنی کو رات کے سفر کے لیے ایک قدرتی مینارِ روشنی کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ یہ انوکھا مقام دنیا بھر کے سیاحوں اور سائنسدانوں کے لیے حیرت– کا ایک بڑا مرکز بنا ہوا ہے۔

#DiscoverPakistan

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.