کوئٹہ:
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ کی سربراہی میں پارٹی وفد کی پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ پر آمد
پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء قادر آغا، فقیر خوشحال کاسی، ڈاکٹر منان خان، جمعہ خان، احمد خان لونی، وحدت خان سمیت دیگر رهنماوں سے ملاقات۔
بی این پی وفد میں پارٹی کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ، مرکزی سیکرٹری فائنانس اختر حسین لانگو، مرکزی سیکرٹری جنرل بی ایس او سمند بلوچ، ڈسٹرکٹ آرگنائزر کوئٹہ حاجی وحید لہڑی اور دیگر موجود تھے۔
اس موقع پر ساجد ترین ایڈووکیٹ کی سربراہی میں پارٹی وفد نے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے رہنماؤں کو بلوچستان نیشنل پارٹی اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام ۲ ستمبر بروز بدھ کو قومی راہشون سردار عطاءاللہ خان مینگل کی پانچویں برسی اور شہداءِ شاہوانی اسٹیڈیم کی پہلی برسی کی مناسبت سے منعقد ہونے والے مشترکہ تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔
جبکہ ۱۳ ستمبر کو پارٹی سربراہ سردار اختر جان مینگل کی زیر صدارت کراچی میں قومی راہشون سردار عطاءاللہ خان مینگل کی پانچویں برسی اور شہداءِ شاہوانی اسٹیڈیم کی پہلی برسی کی مناسبت سے منعقد ہونے والے تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی بھی باضابطہ دعوت دی گئی۔