بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کو کمشنر مقرر کیا گیا ہے، جو نہ صرف خواتین بلکہ پورے صوبے کے لیے فخر اور امید کی علامت ہے۔
آواران سے تعلق رکھنے والی محترمہ سائرہ عطا کو لسبیلہ ڈویژن کی پہلی خاتون کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ یہ تاریخی تقرری وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں خواتین کو بااختیار بنانے اور قیادت میں مساوی مواقع فراہم کرنے کے عزم کی عکاس ہے۔
یہ فیصلہ بلوچستان کی تاریخ میں خواتین کی قیادت کا ایک اہم اور قابلِ فخر سنگِ میل ہے۔