*وحدت کالونی میں چار بچوں انکی ماں اور بعدازاں انکے باپ کے قتل کے مقدمے میں گرفتار آفتاب جبل ضمانت پر رہا کر دیئے۔۔۔*
یاد رہے کہ وحدت کالونی میں ایک باپ نے اپنے چار بچوں کو بیوی سمیت قتل کرکے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی تھی جنہوں نے ویڈیو پیغام میں اپنے اپنے بچوں اور بیوی کے قتل کا ذمہ دار ٹی وی آرٹسٹ اور سرکاری ملازم آفتاب جبل کو قراردیا تھا جس پر آفتاب جبل کو گرفتار کیا گیا تھا جنہیں گزشتہ دنوں ضمانت پر رہاکردیا گیا ۔۔
علاوہ ازیں متحدہ متاثرین فنکاران ایکشن کمیٹی بلوچستان کے صدر علی بلوچ،
اور رابطہ سیکرٹری حلیم شاہوانی نے پی ٹی وی کوئٹہ کے مایہ ناز سینئر آرٹسٹ آفتاب جبل سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور انہیں جیل سے باعزت رہائی پر مبارک
پیش کی، انہوں نے کہا کہ آفتاب جبل کے باعزت بری ھونے سے بلوچستان کے فنکاروں میں پائی جانے والی خوشی ناقابل بیاں ھے، آرٹسٹ ایکشن کے صوبائی
صدر علی بلوچ اور متحدہ متاثرین آرٹسٹ ایکشن کمیٹی کےرابطہ سیکرٹری حلیم شاہوانی نے آفتاب جبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، درایں اثنا آفتاب جبل نے
متحدہ متاثرین آرٹسٹ ایکشن کمیٹی بلوچستان کے صوبائی صدر علی بلوچ اور رابطہ سیکرٹری حلیم شاہوانی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بلوچستان کے فنکاروں نے جس
محبت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور بلوچستان کی خوبصورت و مثالی روایات کو زندہ رکھتے ہوے جس محبت اور عزت افزائی کا عملا” ثبوت دیا وہ میرے لئے بہت بڑے
اعزاز کی بات ھے اور مزید کہا کہ اپنے فنکار برادری کی طرف سے دی جانے والی بے لوث مہر و محبت کو وہ کبھی فراموش نہیں کر سکتے ۔