فیض آباد/ گنداخہ/اور گردونواح

0

اوستہ محمد/ فیض آباد/ گنداخہ/اور گردونواح میں پانی کا شدید بحران، چاول کی فصل خوشک، پینے کے صاف پانی کی قلت

نصیر آباد ۔۔۔

Related Posts
Related Posts

(رپورٹ محمد یونس عمرانی)

 

اوستہ محمد، فیض آباد اور گنداخہ سمیت گردونواح کے علاقوں میں پانی کی شدید قلت کے باعث زرعی اور انسانی زندگی شدید متاثر ہو گئی ہے۔ کاشتکاروں کے مطابق لاکھوں روپے مالیت کے چاول کی پنری پانی نہ ملنے کے باعث کھیتوں میں سوکھ چکی ہے، جس سے انہیں بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ بروقت آبپاشی نہ ہونے کے باعث چاول کی فصل کی تیاری متاثر ہوئی ہے اور اگر فوری طور پر پانی فراہم نہ کیا گیا تو رواں سیزن میں پیداوار میں نمایاں کمی آئے گی، جس کے اثرات مقامی معیشت پر بھی مرتب ہوں گے۔دوسری جانب صورتحال اس قدر سنگین ہو چکی ہے کہ کئی علاقوں میں لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی بھی شدید قلت کا سامنا ہے۔ شہری اور دیہاتی دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں، جبکہ خواتین، بچے اور بزرگ شدید مشکلات برداشت کر رہے ہیں۔علاقہ مکینوں، کسانوں اور سماجی حلقوں نے حکومت بلوچستان، محکمہ آبپاشی اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری ہنگامی بنیادوں پر پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، نہری نظام کو بہتر بنایا جائے اور متاثرہ کاشتکاروں کے نقصانات کا ازالہ کرنے کے لیے خصوصی امدادی پیکج کا اعلان کیا جائے انہو نے خبردار کیا کہ اگر پانی کا مسئلہ فوری حل نہ کیا گیا تو نہ صرف زرعی پیداوار مزید متاثر ہوگی بلکہ پینے کے پانی کا بحران بھی سنگین صورت اختیار کر سکتا ہے، جس سے ہزاروں افراد کی روزمرہ زندگی اور معاش متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.