پاکستان پیپلز پارٹی کی خواتین رہنماؤں کا ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماء سابق رکنِ قومی اسمبلی و سینیٹر بی بی روبینہ عرفان، بلوچستان اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر

0

کوئٹہ صوبائی اسمبلی بلوچستان۔

 

پاکستان پیپلز پارٹی کی خواتین رہنماؤں کا ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماء سابق رکنِ قومی اسمبلی و سینیٹر بی بی روبینہ عرفان، بلوچستان اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ اور پی پی پی خواتین ونگ بلوچستان کی صوبائی جنرل سیکرٹری زرینہ زہری نے شرکت کی۔

 

اجلاس کے دوران بلوچستان میں خواتین کے حقوق کے تحفظ، ان کی سیاسی، سماجی اور معاشی ترقی، پارٹی کی تنظیمی مضبوطی، عوامی فلاح و بہبود اور خواتین کی سیاسی شمولیت کے فروغ سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

 

رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں معاشرے میں ان کا جائز مقام دلانے کے لیے اپنی جدوجہد مزید مؤثر انداز میں جاری رکھے گی۔

 

Related Posts

اس موقع پر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سیاسی جدوجہد، جمہوری سوچ اور خواتین کے حقوق کے لیے ان کی تاریخی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

 

شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا وژن آج بھی پارٹی کے لیے مشعلِ راہ ہے اور اسی فکر کے مطابق عوامی خدمت، جمہوری اقدار کے فروغ اور خواتین کی ترقی کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

 

اجلاس میں بلوچستان بھر میں پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے، خواتین کارکنان کے کردار کو مضبوط کرنے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ لائحۂ عمل پر بھی غور کیا گیا۔

 

شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت، جمہوریت اور سماجی انصاف کے اپنے بنیادی نظریے پر کاربند رہتے ہوئے بلوچستان کے عوام، بالخصوص خواتین کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.