فٹبال ورلڈ کپ کے ایک میچ سے قبل FIFA کی جانب سے ایک ایسا اقدام سامنے آیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر لی ہے۔
میڈیا رپورٹس اور وائرل ہونے والی تصاویر کے مطابق Saudi Arabia اور Uruguay کے درمیان میچ سے قبل سعودی عرب کے قومی پرچم کے احترام کو یقینی بنایا گیا اور اسے زمین پر رکھنے سے گریز کیا گیا، کیونکہ اس پر کلمۂ طیبہ (شہادت) درج ہے۔
اس اقدام کو دنیا بھر میں مسلمانوں کی جانب سے احترام اور عقیدت کی ایک مثبت مثال قرار دیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ مذہبی علامات اور مقدس کلمات کے احترام نے کھیل کے عالمی میدان میں بھی ایک خوبصورت پیغام دیا ہے، یہ تصاویر اور ویڈیوز مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہو رہی