اخبار بلومبرگ نے بھارت کی سب سے بڑی قیمتی دھاتوں کی ریفائنری کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی زیورات کے تاجر سونے کی طلب کے مصروف ترین سیزن سے قبل خریداری روک کر بیٹھے ہیں

0

امریکی اخبار بلومبرگ نے بھارت کی سب سے بڑی قیمتی دھاتوں کی ریفائنری کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی زیورات کے تاجر سونے کی طلب کے مصروف ترین سیزن سے قبل خریداری روک کر بیٹھے ہیں، کیونکہ انہیں توقع ہے کہ قیمتوں میں حالیہ کمی کا سلسلہ مزید جاری رہے گا۔

Related Posts

ایم ایم ٹی سی پَیمپ انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور منیجنگ ڈائریکٹر سمیت گُہا نے بتایا کہ زیورات کی زیادہ تر فروخت کرنے والی بڑی چینز نے ابھی تک مارکیٹ میں مکمل طور پر خریداری شروع نہیں کی۔ اس کے برعکس، چھوٹے اور درمیانے درجے کے زیورات کے تاجروں نے خریداری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جن میں سے بعض نے دوبارہ آرڈر بھی دیے ہیں۔ ایم ایم ٹی سی پَیمپ، سرکاری کمپنی ایم ایم ٹی سی لمیٹڈ اور سوئس ریفائنری پَیمپ ایس اے کا مشترکہ پراجیکٹ ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.