کوئٹہ کی قابلِ فخر بیٹی ڈاکٹر ہما نعیم ترین! ❤️🏅
بلوچستان کی پہلی خاتون کارڈیالوجسٹ اور ڈبل ایف سی پی ایس ماہرِ امراضِ قلب ڈاکٹر ہما ترین کو گورنر بلوچستان کی جانب سے بہترین ڈاکٹر کے اعزاز میں گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔
ڈاکٹر ہما ترین نے بلوچستان میں دل کے جدید علاج کے فروغ اور غریب مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
ڈاکٹر ہما ترین کی یہ کامیابی نہ صرف کوئٹہ بلکہ پورے بلوچستان کے لیے باعثِ فخر ہے، اور صوبے کی خواتین و نوجوان ڈاکٹروں کے لیے ایک روشن مثال ہے۔