کوئٹہ

0

کوئٹہ: گھر سے سونا اور نقدی لے کر نکلنے والے دو کم عمر دوست لورالائی میں مل گئے!

 

کوئٹہ کے اسپینی روڈ، بی ایم سی ہسپتال کے قریب سے تعلق رکھنے والے دو 16 سالہ دوست، جو گزشتہ صبح اپنے گھروں سے نقدی اور زیورات لے کر لاپتہ ہوگئے تھے، لورالائی میں بحفاظت مل گئے۔

 

Related Posts

دونوں بچے کوچ کے ذریعے سفر کر رہے تھے کہ مسافروں میں سے کسی نے سوشل میڈیا پر بچوں سے متعلق چلنے والی اطلاع دیکھی اور انہیں پہچان لیا۔ مسافروں نے فوری طور پر دونوں بچوں کو روک کر لورالائی پولیس کے حوالے کردیا۔

 

اطلاع ملتے ہی بچوں کے والدین بھی کوئٹہ سے لورالائی روانہ ہوگئے اور اب دونوں بچوں کو بحفاظت واپس گھر لایا جا رہا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.