بچوں اور بڑوں سب کا پسندیدہ لوبیہ بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے 500 گرام یعنی آدھا کلو لال لوبیہ دھو کر ڈیڈھ لیٹر پانی میں 6 سے 7 گھنٹے تک بھگو کر رکھیں ۔۔
پھر پریشر ککر لوبیہ جس کو 6 گھنٹے ہو گئے لوبیہ ڈالیں اسی پانی کے ساتھ 3 ،4 گلاس پانی مزید ڈالیں ایک چائے چمچ نمک ڈالیں اور 25 یا 30 منٹ پریشر ککر میں بوائل کریں بالکل نرم ہونے تک ۔۔ اب کڑاہی میں ایک کپ یعنی ایک پاؤ گھی یا تیل ڈالیں ایک درمیانے سائز پیاز کو باریک باریک چوپ کر کے ڈالیں 6,7 منٹ تک فرائی کریں جب 6 منٹ ہو جائے تو ایک چمچ لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور 4 ٹماٹر کو باریک باریک کاٹ کر ڈالیں ایک منٹ پکائیں اب اس میں ایک چائے چمچ نمک، ایک یا دو چائے چمچ لال مرچ پاؤڈر، ایک چائے چمچ دھنیا پاؤڈر،آدھا چائے چمچ زیرہ پاؤڈر، دو چٹکی ہلدی پاؤڈر ڈال کر آچھے سے مکس کریں اور آدھا کپ پانی ڈالیں اب ڈھکن لگاکر 2 منٹ پکائیں اب ایک یا دو منٹ چمچ چلا کر ٹماٹر کو چمچ کی مدد پیس لے میش کرلے اب تھوڑی دیر کے لئے چولہا بند کردیں اور ایک کپ دہی پھینٹ کر شامل کریں مکس کریں چولہے کو دوبارہ چلائے اور 3,4 منٹ پکائیں جب تک مصالحہ علیحدہ اور آئل علیحدہ ہو جائے، اب جو لوبیہ بوائل کیا بالکل نرم لوبیہ اس میں ڈال دیں مکس کریں اب جو لوبیہ والا پانی ہے ایک کپ اس میں ڈالیں ایک چمچ گرم مصالحہ ڈالیں اور 2 منٹ پکائیں اب چولہے کو بالکل آہستہ کریں اوپر کچھ سبز مرچیں اور سبز دھنیا ڈال کر 3 منٹ کے لئے بالکل ہلکی آنچ پر دم پر لگائیں، لیجئے مزیدار پشاوری فرائی لوبیہ کھانے کے لئے بالکل تیار ہے، 10 لوگوں کے لئے