جناح ٹاؤن میں موٹر سائیکل بچانے کی کوشش، محنت کش ریڑھی بان جان کی بازی ہار گیا
کوئٹہ کے جناح ٹاؤن میں بدامنی کا ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا، جہاں نامعلوم افراد نے ایک محنت کش ریڑھی بان سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی۔
عینی شاہدین کے مطابق ریڑھی بان نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزاحمت کی اور موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تاہم مبینہ طور پر ملزمان نے اسے نشانہ بنا دیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہارگیا۔
ایک محنت کش نے اپنی محنت کی کمائی سے خریدی موٹر سائیکل تو بچا لی، مگر بدقسمتی سے اپنی جان نہ بچا سکا۔