پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی بھی ملک میں بڑھتی ہوئی پیٹرول کی

0

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی بھی ملک میں بڑھتی ہوئی پیٹرول کی قیمتوں کے خلاف بول پڑے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں شاہد خان آفریدی نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ صرف عالمی حالات کا نتیجہ نہیں، بلکہ حکومتی نااہلی بھی اس کی بڑی وجہ ہے۔

Related Posts
Related Posts

رضااللہ

پولینڈ

کوئٹہ

شاہد آفریدی نے کہا کہ جب ٹیکس کلیکشن کے اہداف پورے نہیں ہوتے تو سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا جاتا ہے اور پیٹرول پر بھاری ٹیکس لگا کر رقم نکال لی جاتی ہے۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ مہنگائی نے عام آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی کمانا بھی مشکل کر دیا ہے، براہِ کرم عوام کے لیے آسانیاں پیدا کریں مشکل میں تو وہ پہلے سے ہی ہیں۔

خیال رہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ نہیں رکا، پانچ دن میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 30 روپے 13 پیسے بڑھی، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 25 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.