سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے ممتاز سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی سے ان کی رہائش گاہ پر ملتان میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مولانا فضل الرحمن نے جاوید ہاشمی کی سیاسی استقامت پر انہیں خراج تحسین پیش کی اور ریاستی اداروں کی جانب سے زیادتیوں اور مظالم کی مذمت کی۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ جاوید ہاشمی کی سیاسی استقامت آئندہ نسلوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ اس موقع پر صوبائی قائم مقام امیر جے یو آئی مولانا صفی اللہ، مولانا جمال عبدالناصر، صوبائی ترجمان حافظ غضنفر عزیز، ضلعی امیر مفتی عامر محمود، طارق خان بلوچ بھی ہمراہ تھے۔
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے ممتاز سیاستدان مخدوم
You might also like