اپنے ایک ٹویٹ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان ن کہا کہ پاکستان ، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ خوش آئندہ اور اچھی پیش رفت ہے۔ یہ خطے میں مسلم ممالک کے درمیان اتحاد و ہم آہنگی کی علامت بنے گا اور غیروں پر انحصار ختم ہوگا۔ ایران کو بھی اس معاہدے میں شامل کیا جائے، وہ ایک فطری اتحادی ہے اور ایران کی اس معاہدے میں شمولیت سے پورے خطے میں امن و تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ مستقبل میں قطر ، ملائیشیا، انڈونیشیا اور بنگلہ دیش سمیت دیگر مسلم ممالک کو اس اتحاد کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ جمعہ کو پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاع کا معاہدہ ہوا ہے جس کو مکہ معاہدے کا نام دیا گیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ اس سے پہلے یہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گزشتہ برس ستمبر میں ہوا تھا۔