سینیٹ سیکرٹریٹ
میڈیا ڈائریکٹوریٹ
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی عوامی نیشنل پارٹی کے سینیئر رہنما حاجی غلام احمد بلور سے ملنے انکی رہائش گاہ پر گئے
سیدال خان ناصر کی سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان کے ہمراہ حاجی غلام احمد بلور سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات۔
بلور خاندان کی جمہوریت، عوامی خدمت اور قومی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، سیدال خان ناصر۔
بلور خاندان نے جمہوریت کے استحکام اور عوامی خدمت میں نمایاں کردار ادا کیا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ۔
بلور خاندان نے ہزاروں افراد کو روزگار فراہم کر کے قومی معیشت میں اہم کردار ادا کیا، سیدال خان ناصر۔
قومی اتحاد، سیاسی ہم آہنگی اور باہمی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ۔
تمام سیاسی قوتیں ملکی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کردار ادا کریں، سیدال خان ناصر۔
حاجی غلام احمد بلور کا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی پارلیمانی خدمات کو خراج تحسین
سیدال خان ناصر ایوانِ بالا میں صوبے اور عوام کی مؤثر آواز ہیں، حاجی غلام احمد بلور۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور معاشرتی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال۔
ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے غلام احمد بلور کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا