بلوچستان میں اساتذہ کا قومی تربیتی پروگرام جاری ہے.

0

یونیورسٹی آف بلوچستان میں اساتذہ کا قومی تربیتی پروگرام جاری ہے.

جامعہ بلوچستان، شعبہ تعلقاتِ عامہ 13 جولائی 2026

Related Posts
Related Posts

یونیورسٹی آف بلوچستان میں جاری اساتذہ کے قومی تربیتی پروگرام کے گیارہویں روز ریسورس پرسن ڈاکٹر ماریہ اسحاق خٹک نے ریسرچ ڈویلپمنٹ کے موضوع پر دو جامع، معلوماتی اور تربیتی سیشنز سے خطاب کیا۔ انہوں نے شرکاء کو جدید تحقیقی رجحانات، معیاری تحقیق کے تقاضوں، تحقیقی منصوبہ بندی اور مؤثر ریسرچ اسکلز سے متعلق مفید رہنمائی فراہم کی۔

یہ قومی تربیتی پروگرام یونیورسٹی آف بلوچستان کے یونیورسٹی ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر کے زیرِ اہتمام نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن ، ہائر ایجوکیشن کمیشن ، اسلام آباد کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ “نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام برائے فیکلٹی ٹئیر-1” 29 جون سے 20 جولائی 2026 تک جامعہ بلوچستان میں کامیابی سے جاری ہے، جس کا مقصد اساتذہ کی تدریسی، تحقیقی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید مؤثر اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.