نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سعودی عرب

0

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے اہم پیغام جاری کیا ہے۔

 

نجی ٹی وی چینل ’’ اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق نادرا کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت کی ہدایات پر حج سیزن کے دوران خدمات کی معطلی کے بعد نادرا آفس مدینہ منورہ میں 12 جولائی 2026 بروز اتوار سے خدمات کی فراہمی کا سلسلہ بحال کیا جارہا ہے۔

مدینہ منورہ اور نواحی علاقوں میں مقیم پاکستانی شہری 12 جولائی سے نادرا کی خدمات سے مستفید ہوسکیں گے۔

Related Posts
Related Posts

اس سے قبل نادرا کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں موجود پاکستانی قونصلیٹ جنرل کی ہدایات کی روشنی میں حج سیزن 2026 کے دوران نادرا آفس مدینہ منورہ میں 12 اپریل 2026 سے خدمات کی فراہمی معطل کر دی گئی ہے جو سیزن مکمل ہونے پر دوبارہ بحال کر دی جائیں گی۔

مزید بتایا گیا تھا کہ متبادل انتظام کے طور پر نادرا رجسٹریشن سینٹر جدہ میں عملے کی تعداد بڑھا دی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی شہری خدمات سے استفادہ کر سکیں۔

نادرا حکام کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہری مزید معلومات کیلیے پاکستانی قونصلیٹ جنرل سے رابطہ کر سکتے ہیں، اس دوران اتھارٹی کی خدمات پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے دستیاب ہوں گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.