جوہری ہتھیاروں کے خاتمےکا آغاز پہلے امریکی اتحادیوں سے ہونا چاہیے، شمالی کوریا
شمالی کوریا نے نیٹو سربراہی اجلاس کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کا آغاز پہلے امریکا کے اتحادی ممالک سے ہونا چاہیے۔
شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا اور اس کے اتحادی اسلحے کے ذخائر میں اضافہ کر رہے ہیں، جبکہ نیٹو ایک جنگ اور محاذ آرائی پر مبنی اتحاد بن چکا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ شمالی کوریا کو جوہری ہتھیار ترک کرنے پر مجبور کرنے کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں اور نیٹو کے جوہری شراکت دار ممالک کو بھی مساوی طور پر دیکھا جانا چاہیے۔
وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ شمالی کوریا اپنی خودمختاری، قومی سلامتی اور خطے میں امن کے تحفظ کے لیے اپنے دفاعی اقدامات اور جوہری صلاحیت کو برقرار رکھے گا۔