پاکستان بزنس فورم بلوچستان چیپٹر کا اجلاس منعقد
پاکستان بزنس فورم بلوچستان چیپٹر کا اہم اجلاس زیرِ صدارت میر محمد عاصم سنجرانی صاحب منعقد ہوا، جس میں موساد ایکسپو سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بہت جلد ایک اور اجلاس منعقد کرکے فورم کی تنظیم سازی کو مزید مؤثر بنایا جائے گا، جبکہ بلوچستان کی بزنس کمیونٹی سے مزید افراد کو شامل کرکے تنظیم کو صوبے بھر میں فعال اور مضبوط بنایا جائے گا۔
اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ جولائی یا اگست کے دوران پاکستان بزنس فورم کے مرکزی صدر ڈاکٹر محمد مشتاق احمد مانگٹ کو بلوچستان کے دورے کی باقاعدہ دعوت دی جائے گی تاکہ صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور فورم کی توسیع کے حوالے سے مشاورت کی جا سکے۔
اجلاس میں سکندر علی، آغا آیت اللہ، عبدالمجید سربازی سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی اور فورم کی آئندہ حکمتِ عملی کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔