بختیار آباد ذرائع کے مطابق بختیار آباد کی حدود میں نیشنل ہائی وے پر چکھڑا کے مقام پر نامعلوم ڈاکوؤں نے متعدد مسافر گاڑیوں کو روک کر مسافروں سے نقدی، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
Related Posts
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ تاحال حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ مزید تفصیلات سامنے آنے پر خبر کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔