*اسلام آباد پرائم منسٹر سیکرٹریٹ* 

0

*اسلام آباد پرائم منسٹر سیکرٹریٹ*

چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام *رانا مشہود احمد خان* نے بلوچستان کے فوکل پرسنز *میر سجاد احمد رئیسانی* اور *خرم شہزاد* سے ملاقات کی، اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری *رازق خان بڑیچ* بھی موجود تھے

 

ملاقات میں بلوچستان بھر میں نچلی سطح پر نوجوانوں کو بااختیار بنانے، ان کی شمولیت بڑھانے اور آگاہی کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

Related Posts
Related Posts

انہوں نے وزیراعظم پاکستان کے وژن پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے باصلاحیت اور باہمت نوجوانوں کو تکنیکی مہارتوں، ڈیجیٹل خواندگی، کاروباری مواقع، زرعی پروگرامز اور نوجوانوں کے قرضہ اسکیموں کے ذریعے بااختیار بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔

 

انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور انہیں پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے قابل بنانے کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے گا۔

جاری کردہ

ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری اسلم ساتکزئی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.