بجلی و گیس کی قیمتوں میں تواتر سے اضافہ کرنے سمیت آئی ایم ایف کی 11 سخت شرائط
عالمی مالیاتی ادارے نے ٹیکس ہدف کے لیے 430 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگانے کی تجویز بھی دی ہے
رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران آئی ایم ایف کی جانب سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں عوام سے 1727 ارب روپے کی خطیر رقم وصول کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے
دیگر اہم شرائط میں وفاقی بجٹ کی پارلیمنٹ سے منظوری، انسدادِ بدعنوانی اور سرکاری خریداریوں کے فریم ورک کو مزید مضبوط بنانا شامل ہے۔
اسی طرح ٹیکس ریونیو انتظامیہ میں بہتری لانے، کفالت پروگرام کو جاری رکھنے، کرنسی ایکسچینج کی خودمختاری کے لیے روڈ میپ تیار کرنے اور ریگولیٹری شفافیت کو بڑھانے کے احکامات بھی دیے گئے ہیں۔
مذکورہ شرائط کے تحت پیپرا رولز میں ترامیم، خصوصی اکنامک زونز کو 2035 تک ملنے والی تمام مراعات کا خاتمہ اور وفاقی سطح پر کاروباری ریگولیشن کے لیے پاکستان ریگولیٹری رجسٹری کا قیام بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔