وزیراعلیٰ بلوچستان سے فنکار منظور صابر کے علاج کے لیے فوری اپیل

0

وزیراعلیٰ بلوچستان سے فنکار منظور صابر کے علاج کے لیے فوری اپیل

 

بلوچستان کے معروف ٹی وی آرٹسٹ منظور صابر کینسر جیسے مرض میں مبتلا ہیں۔ وہی فنکار جس نے برسوں اپنی اداکاری اور مزاحیہ کرداروں سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں، آج خود شدید درد، تکلیف اور مالی مشکلات کا شکار ہے۔

 

Related Posts
Related Posts

مستقل روزگار اور مناسب آمدن نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنے علاج، ٹیسٹ اور ادویات کے اخراجات بھی پورے نہیں کر پا رہے اور مختلف اسپتالوں کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔

 

ہم وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے پرخلوص اپیل کرتے ہیں کہ فوری طور پر منظور صابر کے علاج کے لیے آغا خان یونیورسٹی ہسپتال میں خصوصی اقدامات اور علاج معالجے کے احکامات جاری فرمائیں تاکہ اس بہترین فنکار کی جان بچائی جا سکے۔

 

ساتھ ہی مخیر اور صاحب حیثیت حضرات سے بھی گزارش ہے کہ وہ آگے بڑھ کر ان کی مالی مدد کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.