*قلات سے خضدار جانے والے کوسٹروں کو بحال کیا جائے ڈپٹی کمشنر قلات سے عوامی مطالبہ ہے قلات سے خضدار جانے والے کوسٹرن کو دوبارہ بحال کیا جائے شہروں کے مطابق یہ کوسٹر میں طلبہ سرکاری ملازمین مریضوں اور عام مسافروں سفر کرتے ہیں*
قلات (روزنامہ آواز ٹائمز) ڈپٹی کمشنر قلات سے عوام کا مطالبہ ہے قلات سے خضدار جانے والی کوسٹر بس سروس دوبارہ بحال کیا جائے جس پر عوامی سماجی اور کاروباری حلقوں نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے شہریوں کے مطابق یہ کوسٹر سروس طلبہ سرکاری ملازمین مریضوں اور عام مسافروں کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے سروس کی بحالی سے نہ صرف سفری مشکلات میں نمایاں کمی آئی ہے بلکہ مسافروں کو محفوظ آرام دہ اور نسبتاً کم خرچ سفری سہولت بھی میسر آ گئی ہے کوسٹر ڈرائیور نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بعض ویگن ڈرائیور اس عوامی سہولت میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں اور کوسٹر بس کو معمول کے مطابق چلنے نہیں دے رہے جس کے باعث مسافروں کو ایک بار پھر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کوسٹر ڈرائیور اور اہلِ علاقہ نے ڈپٹی کمشنر قلات سے پرزور اپیل کی ہے کہ قلات سے خضدار جانے والی کوسٹر سروس کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں اور سروس میں مداخلت یا رکاوٹ ڈالنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے عوامی و سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کے اس عوام دوست اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ انتظامیہ اس اہم سفری سہولت کو ہر صورت بلا تعطل جاری رکھنے کو یقینی بنائے گی تاکہ عام شہری اس سہولت سے مسلسل مستفید ہو سکیں