گھروں کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم*

0

*کم آمدن والے طبقے کیلیے سستے گھروں کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم*

Related Posts
Related Posts

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کم آمدن والے طبقے کے لیے سستے گھروں کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

 

ہاؤسنگ کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر ہاؤسنگ کے شعبے میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہے۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ کم آمدنی والے طبقے کے لیے رہائش کی فراہمی، سستے گھروں کے منصوبے، نجی شعبے کی حوصلہ افزائی اور عوامی سہولیات کی بہتری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی اور بے ہنگم شہری پھیلاؤ کی وجہ سے زرعی زمین پر دباؤ بڑھ رہا ہے، جس کے لیے مناسب حکمت عملی اختیار کرنا ضروری ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.