صدر مملکت نے ایچ ای سی ترمیمی بل کو پیش ہونے سے روک دیا

0

صدر مملکت نے ایچ ای سی ترمیمی بل پیش ہونے سے روک دیا

(ویب ڈیسک)کراچی
مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت کی جانب سے تیار کردہ اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) کے ترمیمی بل کو صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان میں پیش ہونے سے روک دیا۔

یہ بل 24 جنوری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جانا تھا، جس میں کمیشن کے موجودہ اختیارات کو محدود کرتے ہوئے، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی تعیناتی اور کمیشن کی تشکیل کے تمام اختیارات وزیرِ اعظم کو منتقل کرنے کی تجویز کی گئی تھی۔

Related Posts

اس بل کے مطابق، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے نامزدگی کے اختیارات بھی وزیرِ اعظم کے پاس منتقل ہونے تھے، جس سے ایچ ای سی مکمل طور پر وزیرِ اعظم ہاؤس کے کنٹرول میں آجاتا۔

ایکسپریس کو ایوان صدر کے معتبر ذرائع نے بتایا کہ بل کے تحت ایچ ای سی کی خودمختاری میں کمی کی جا رہی تھی، اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی تقرری کا اختیار وزیرِ اعظم کے پاس آنا تھا، حالانکہ یہ اختیار اس وقت کمیشن کے پاس ہے۔

بل کے مطابق کمیشن کے اراکین کی تعداد بھی کم کر کے 10 کی جا رہی ہے، جن میں وزیرِ اعظم کو منتخب کرنے کے لیے چار ماہرین تعلیم، سائنسدان اور آئی ٹی کے ماہرین شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ، ترمیمی بل میں وائس چانسلرز کی تقرری کے طریقہ کار میں بھی تبدیلی کی گئی ہے، اور چیئرمین کی مدت کو دو سال سے بڑھا کر چار سال کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.