حسن علی نے اہلیہ سمعیہ کی قربانیوں کا اعتراف کرلیا

0

پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی نے اپنی اہلیہ سمعیہ آرزو کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی میں اہلیہ کا کردار بہت اہم ہے۔ نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں حسن علی نے بتایا کہ ان کی پہلی ملاقات دبئی میں ہوئی، جہاں وہ سمعیہ کو پسند آئے اور یہ ملاقاتیں شادی میں بدل گئیں۔

حسن علی نے انکشاف کیا کہ شادی کا فیصلہ آسان نہیں تھا، مگر اہلیہ نے اپنی ملازمت سمیت کئی قربانیاں دے کر ان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ سمعیہ، جو ایمریٹس ایئرلائن میں ملازمت کرتی تھیں، اب ان کے ساتھ پاکستان میں رہ رہی ہیں اور دونوں کے دو بچے ہیں۔

Related Posts

ورلڈکپ 2023 کی سلیکشن پر بات کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ وہ خود حیران تھے کہ انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا۔ انہوں نے وضاحت دی کہ اسکواڈ کی تشکیل کا فیصلہ بورڈ اور مینجمنٹ کرتی ہے، نہ کہ کسی کھلاڑی کے اثر و رسوخ سے۔

واضح رہے کہ حسن علی نے 2019 میں بھارتی شہری سمعیہ آرزو سے شادی کی تھی، جو ان کے مطابق ان کی زندگی کا بہترین فیصلہ ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.