اسلحہ، شراب کیس: علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا حکم

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک)جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت کی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے مسلسل عدم پیشی پر ایس ایس پی آپریشنز کو علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے کیس کی سماعت 21 جنوری تک ملتوی کر دی۔
مقدمے کے تفتیشی افسر اور وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ بھی عدالت پیش نہ ہوئے۔ جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نا ملزم پیش ہوا اور نا ہی وکیل۔واضح رہے کہ 2016 میں اسلام آباد پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ بنی گالہ کے علاقے میں علی امین گنڈاپور کی گاڑی سے شراب، کلاشنکوف رائفلز، ایک پستول، میگزین، بلٹ پروف جیکٹ، اور آنسو گیس کے تین گولے برآمد کیے گئے تھے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.