جے یو آئی کی حکومت کو اسلام آباد مارچ کی دھمکی

0

لاہور(ویب ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما ئعبدالغفور حیدری نے کہا کہ یہ جمعیت اسلام اور وفاق المدارس کا نہیں بلکہ کے تمام تنظیماتِ مدارس کا ہے۔جے یو آئی کے جنرل سیکرٹری مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ 8 دسمبر تک دینی مدارس سے متعلق بل منظور نہ کیا گیا تو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبد الغفور حیدری نے دینی مدارس بل کی منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو دی گئی 8 دسمبر کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد اگلے لائحہ عمل سے خبردار کردیا۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اس بات کا ادراک ہے کہ ملک اس وقت ایسی کسی چیز کا متحمل نہیں ہوسکتا لیکن ہم مذہبی لوگ ہیں نہیں چاہتے کہ اسلام آباد کی طرف مارچ کیا جائے۔خیال رہے کہ دینی مدارس سے متعلق بل اسمبلی سے منظوری کے بعد صدر آصف زرداری کے پاس توثیق کے لیے پہنچا تھا تاہم انھوں نے بل واپس بھیج دیا تھا۔جس پر سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان بھی صدر مملکت آصف علی زرداری سے نالاں ہیں۔
اس معاملے پر بلاول بھٹو نے بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی لیکن تاحال معاملہ کھٹائی کا شکار نظر آتا ہے۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے متعدد رہنماﺅ ں نے مطالبہ کیا ہے کہ صدر آصف زرداری کی جانب سے بل پر دستخط نہ کیے جانے پر 10 دن بعد یہ بل خود بخود قانون بن چکا ہے اور اب حکومت اس کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرے۔اس سے پہلےجے یو آئی کے رہنما حمد اللہ بھی کہہ چکے ہیں کہ صدر آصف زرداری نے دینی مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق بل پر دستخط نہ کرکے طبل جنگ بجادیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.