چین میں پانچ منزلہ ہوٹل کی عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی

0

بیجنگ(این این آئی )چین میں قرنطینہ بنائی گئی ہوٹل کی عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد دس ہو گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق چینی صوبے فوجیان میں گذشتہ روز پانچ منزلہ ہوٹل کی عمارت گر گئی تھی، ملبے تلے سے 48 افراد کو نکال لیا گیا ہے جبکہ 23 افراد کی تلاش جاری ہے۔عمارت گرنے کے وقت ہوٹل میں اکہتر افراد موجود تھے، ہوٹل کی عمارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لیے قرنطینہ بنایا گیا تھا۔عمارت گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.